جہلماہم خبریں

یوم فضائیہ، پاک آرمی اورفضائیہ کے افسران نے شہید اسرار احمد شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی

جہلم: پاک فضائیہ کی خدمات کو خراج عقیدت اور شہداء سلام پیش کرنے کے لیے آج دن کو پاک فضائیہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی جہلم کے نواحی علاقے ڈھوک مہحال نکہ اخلاص پور میں فلائنگ آفیسر اسرار احمد شہید کے گھر پاک آرمی کے میجر معراج صوبیدار صفدر پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی آمد شہید کی قبر پر پھولوں کی چارد چڑھائی سلامی پیش کی اور شہید کے اہلخانہ کو مٹھائی اور والدہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

محمد اسرار فلائنگ آ فیسر نے 13اپریل کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 26جون2018کو پشاور میں پاک فضائیہ کے طیارے کو پیش آ نے والے حادثے میں جام شہادت نوش فرما کر کے والدین کاسر فخر سے بلند کر دیا، اسرار احمد شہیدکا ایک بھائی اور پانچ بہنیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button