جہلم

ایس پی انوسٹی گیشن جہلم کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی سربراہی میں امروز SP انویسٹی گیشن جہلم نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل، انسپکٹر محمد شریف SHO تھانہ سٹی اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے DSP سٹی سرکل اور SHO تھانہ سٹی کو موقع پر احکامات جاری کیے گے۔

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں کھلی کچہری کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button