پنڈدادنخاناہم خبریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ نوابزادہ طالب مہدی

پنڈدادنخان: یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کو متحرک کریں گے، مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، ہر مسلم لیگی محب وطن ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع جہلم یوتھ ونگ کے صدر نوابزادہ راجہ طالب مہدی نے پنڈدادنخان شہر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہے، نوجوانوں کو ہر سطح پر منظم کیا جائے گا۔

نوابزادہ راجہ طالب مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلم لیگی محب وطن ہے، ضلع جہلم مسلم لیگ کا قلعہ ہے اوراس کو مضبوط کیا جائے گا۔ ضلع جہلم میں کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا، کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہماری اولیں ترجیح ہے۔

کارنر میٹنگ میں سٹی صدر مسلم لیگ ن واجد چوہان، سابق جنرل کونسلر چوہدری انتظار الحق، سابق جنرل کونسلر چوہدری اقرار حسین بلا، مرزا محکم دین، راجہ عمران مانی، حفیظ رضا قریشی راجہ قیصرسمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت جبکہ یوتھ ونگ سٹی صدر محمد دانش اور جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ حیدر گجر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button