جہلمتارکین وطن

برطانیہ کے شہر نیلسن میں چودھری اختر حسین آف گھرمالہ کی طرف سے معروف ڈاکٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ

بلیک برن (مظہر چودھری) برطانیہ کے شہر نیلسن میں چودھری اختر حسین آف گھرمالہ کی طرف سے معروف فزیشن ڈاکٹر محمد عمر اور ڈاکٹر آصف محمود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحبان کو پاکستانی کمیونٹی کی خدمات پر شیلڈ پیش کی گئی ۔

چودھری اختر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد عمر گزشتہ کئی سالوں سے نیلسن میں بطور جی پی کام کر رہے ہیں، نیلسن اور برنلے کی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں تمام کمیونٹی کے افراد ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور حسن اخلاق کے معترف ہیں۔

کاؤنٹی کونسلر میاں اظہر علی او بی ای نے کہا کہ ہمیں فخر ہے پاکستانی ڈاکٹرز این ایچ ایس میں شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان سے پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ سب کمیونٹیز نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دُکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button