جہلماہم خبریں

بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف ضلع جہلم میں بھی یوم سیاہ منایا گیا

جہلم: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے مقبوضہ جموں کشمیر پر ناجائز قبضے کی مذمت کیلئے یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی قیادت میں احاطہ ڈپٹی کمشنر آفس تا وائے کراس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے 74 سالوں میں جو ظلم و ستم برداشت کیے ہیں انکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جا رہی ہے، ہندوستان رسوا ہو گا اور فتح کشمیریوں کا مقدر ہے کشمیر آزادی کا حق لے کہ رہے گا اور پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کی زنجیریں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی، کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق ملنے تک انکے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی آواز کو تمام بین الاقوامی فورم پر اٹھاتے رہیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button