ڈومیلی

ایک ماہ قبل سیل ہونے والا بڑاگواہ پمپ کوکھول دیاگیا، شہریوں نے سکھ کاسانس لیا

ڈومیلی: ایک ماہ قبل سیل ہونے والا بڑاگواہ پمپ کوکھول دیاگیا، شہریوں نے سکھ کاسانس لیا، اس دوران شہریوں پٹرول ڈیزل نہ ملنے سے شدید مشکلات کاسامنا رہا، شہری ڈومیلی دینہ سے پٹرول لاتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل کسٹم ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع بھرکے وہ پمپ جن کے پاس کے فارم نہیں موجود تھا ان کو سیل کردیاگیاتھا، اسی سلسلہ میں علاقہ ڈومیلی میں تین پمپوں کو سیل کیاگیاتھا،ایک ماہ کی جہدوجہد کے بعد گزشتہ رات کو داتاپٹرولیم بڑاگواہ کو کسٹم ٹیم نے سیل کھول دی اور پٹرول ڈیزل کی سپلائی شروع کردی۔

سیل ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کو پٹرول کی تلاش میں دربادر کی ٹھوکریں کھارہے تھے شدید مشکلات کاسامنا رہا۔ڈومیلی دینہ سے پٹرول ڈیزل لا کراپنی ضروریات کوپوراکرتے رہے ہیں۔ کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپ بڑاگواہ کو کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیااور ٹیم بھیج کرکھول دیاگیا اور علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button