جہلم

گزشتہ برس نئی تعمیر ہونے والی مصری موڑ تا جلالپور شریف سڑک گڑھوں میں تبدیل

جہلم: 26 دسمبر کووزیراعظم کا متوقع دورہ ،مصری موڑ تا جلالپور شریف کی سڑک گڑھوں میں تبدیل گزشتہ برس کروڑوں روپوں کی لاگت سے مصری موڑ تا جلالپور شریف سڑک تعمیر کی گئی تھی ناقص وغیر معیاری میٹریل کے استعمال کیوجہ سے سڑک گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے ، علاقہ مکینوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 26 دسمبر بروز جمعرات وزیر اعظم پاکستان عمران خان جلالپور شریف خوشاب نہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، جبکہ مصری موڑ تا جلالپور شریف سڑک جو کہ گزشتہ برس نئی تعمیر ہوئی تھی چند ماہ بعد ہی ناقص و غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کر گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔
پراونشل ہائی وے کے افسران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے ٹھیکیدار نے ایرانی تارکول کا بے دریغ استعمال کیا جس کیوجہ سے سڑک دور افتادہ علاقے کی منظر کشی پیش کرتی دکھائی دیتی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نئی تعمیر ہونے والی سڑک تعمیر ہونے کے چند ماہ بعد گڑھوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی ، جس کی متعدد مرتبہ ایکسین پراونشل ہائی وے جہلم کو شکایات کیں لیکن پراونشل ہائی وے کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، جس کی بنیادی وجہ ٹھیکیدار کا بااثر ہونا اور سیاسی جماعت سے تعلق بتایا جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ گزشتہ برس تعمیر ہونے والی سڑک کا کافی سارا کام ادھورا ہے سڑک کے درمیان تعمیر ہونے والی نئی پلیاں ناقص و غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے باعث جگہ جگہ سے سڑک زمین میں دھنس چکی ہے جس کیوجہ سے شہریوں کی نئی گاڑیاں کھٹارا بن درہی ہیں جبکہ گہرے گڑھوں پڑنے کیوجہ سے ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پراونشل ہائی وے کے ذمہ داران اور ٹھیکیدار کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں اور لوٹی گئی رقم کو واپس سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button