وزیراعلیٰ پنجاب نے سکول وین کی زد میں آ کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

0

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں سکول وین کی زد میں آ کر ننھی طالبہ عیشال فاطمہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ جگتہ گاؤں کی رہائشی 4 سالہ عیشال فاطمہ گھر سے سکول پہنچی تو اپنے ہی سکول کے باہر جس وین پر سکول آتی تھی اسی وین کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.