ڈومیلی

ڈومیلی ٹاؤن کمیٹی کے قیام کے بعد ٹاؤن کمیٹی ڈومیلی نے باقائدہ طورپرکام شروع کردیا

ڈومیلی: ڈومیلی ٹاؤن کے قیام کے بعد ٹاؤن کمیٹی نے باقاعدہ طور پرکام شروع کردیا، ڈومیلی شہر میں اسپرے کے بعد گلیوں اور نالیوں کی صفائی کا عمل شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ایم این اے جہلم چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے راجہ یاور کمال کی خصوصی کاوش سے تاریخی گاؤں ڈومیلی کویونین کونسل سے ٹاؤن کمیٹی کی درجہ بندی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا۔

ڈومیلی ٹاؤن کی عارضی کنٹریکٹ پے بھرتی پر گلیوں نالیوں کی صفائی سے متعلق لیبرنے کام شروع کردیاہے۔

پہلے مرحلے میں شہرکی تمام مساجد، بڑی مارکیٹوں، دفاتر، پولیس اسٹیشن میں کلورین ملا اسپرے کرنے کے بعد اب گلیوں اور نالیوں کی صفائی ستھرائی کاکام تیزی سے جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے ڈومیلی ٹاؤن کمیٹی کے قیام کے بعد اس پر کام شروع کرنے پر ایم پی اے راجہ یاورکمال کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button