دینہ

سپرنگ سکول اینڈ کالج دینہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، بچوں نے ٹیبلو پیش کئے

دینہ: سپرنگ سکول اینڈ کالج دینہ میں تقریب تقسیم انعامات ، سالانہ تقریب میں والدین نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق میاں کالونی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں خصوصی تقریب ہوئی ، ڈائریکٹر مسز ملک نعمان امتیاز اعوان اور پرنسپل ارفعہ غزل نے بہترین اہتمام کر رکھا تھا، تقریب میں سپرنگ سکول اینڈ کالج دینہ کے بچوں نے ٹیبلو خاکے پیش کیے ، ملی نغمے بھی گائے گئے، مزاحیہ خاکوں ، خبروں پر حاضرین عش عش کر اٹھے ، نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر پرنسپل ادارہ نے کہا ہے کہ سپرنگ سکول اینڈ کالج کا مقصد بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینا اور ان کے اندر شعور بیدان کرنا ہے ،انشاء اللہ تعلیمی مشن کو جاری رکھیں گے ، خصوصی مہمانوں میں چوہدری لیاقت ، سید شکیل احمدشاہ ، حاجی رشید، میاں جاوید، ارشد مغل، محمد فاروق صدیق السلام ، راجہ جاوید ، غفور علی ہاشمی ، عمران خان بھی شریک تھے، نمایاں کارکردگی والے طلباو طالبات کو شیلڈ ز پیش کی گئیں اور انعام دیے گئے،دینہ کے صحافی سید فرحان شاہ و دیگر میڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔

ادارہ کی پرنسپل نے کہا ہے کہ سپرنگ سکول اینڈ کالج کے محنتی فرض شناس سٹاف کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ محنت اور لگن سے آئندہ بھی اعزاز بر قرار رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button