حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

0

جہلم: چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا 70 سال کا گند 100 دنوں میں صاف کرنے کا چیلنج قبول کیا اور اپنے اقتدار کے پہلے 100دنوں میں شخصیات کی بجائے اداروں کو مضبوط کیا ، پاکستانی عوام کا لوٹا ہوا مال واپس لانے کے لیے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیراعظم کے اقدامات سے مسائل میں ڈوبی ہوئی قوم کی کشتی کو طوفان سے بہت جلد نکال لیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی نےحکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمر ان خان نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے درست سمت کا تعین کرتے ہوئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں صنعتی ترقی وخوشحالی کے ساتھ زرعی انقلاب برپا کرنے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے جس سے محنت کشوں سمیت کسانوں کی زندگی خوشحال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد مسائل سے چھٹکارہ حاصل کر لیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.