پنڈدادنخان

سستے رمضان بازار 27 رمضان المبارک سے بند کر دئیے جائیں گے۔ انتظامیہ

پنڈدادنخان: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار 27 رمضان المبارک سے بند کر دیئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے مراسلہ کے مطابق 10 مئی، 27 رمضان المبارک کی شام کو سستے رمضان بازار بند کر دیئے جائیں گے، سستے رمضان بازاروں میں پنجاب حکومت کی طرف سے چینی، آٹے سمیت متعدد اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دی گئی تھی۔

سماجی حلقوں نے سستے بازاروں کے بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب، مقامی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا، سی او میونسپل کمیٹی ظفر بیگ، اسسٹنٹ سی او میونسپل کمیٹی حاجی محمد اسلم میونسپل کمیٹی سٹاف سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button