سوہاوہ میں منشیات کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی، جہلم کا منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

0

سوہاوہ: ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکورٹکس کی منشیات کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی، جہلم کے رہائشی کی کار سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکورٹکس کے ڈپٹی ڈائیریکٹر اورنگزیب خان کی ہدایت پر انسپکٹر اسد ہارون نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف ترکی ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لی تو سفید کرولا کارمیں سوار منشیات فروش ناکہ لگا دیکھ کر گاڑی واپس موڑ لی ۔

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکورٹکس پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا مگر ملزم گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا ، ایکسائز فورس نے ملزم عمران سکنہ جہلم کا تعاقب کر کے منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضہ سے 1440گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔ ملزم عمران جہلم کا رہائشی ہے اور چارسدہ سے منشیات لے کر آ رہا تھا، ایکسائز پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.