جہلم

ڈی پی او جہلم کا ٹریفک دفتر کا اچانک دورہ، عرصہ دراز سے ٹریفک دفترجہلم میں تعینات اہلکار تبدیل

جہلم: ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا ٹریفک دفتر کا اچانک دورہ، عرصہ دراز سے ٹریفک دفترجہلم میں تعینات اہلکار تبدیل، ان کی جگہ نئے اہلکار تعینات ۔
ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے تعینات اہلکار بدعنوانی اور کرپشن کا موجب تھے ٹریفک دفتر کے باہر ان اہلکاروں نے اپنے ٹاؤٹ بٹھا رکھے تھے۔
ڈی پی او جہلم نے بھاری نفری کے ہمراہ ٹاؤٹ مافیا کے دفاتر سے مہریں مختلف ناموں کی فائلز بھی برآمد کیں۔
ڈی پی او کا ٹریفک دفتر چھاپہ سے سیاسی ہل چل پیدا ہو گئی اور سفارشات شروع ہو گئیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او کو خراج تحسین کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button