جماعت اسلامی تحصیل دینہ کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

0

جماعت اسلامی دینہ کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام،لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت،ڈاکٹرطارق سلیم امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی نے خصوصی شرکت کرکے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزدینہ مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی تحصیل دینہ کی طرف سے ایک افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا،جس میں جماعت اسلامی کے ضلع بھر سے ارکان و کارکنان ،سماجی شخصیات سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اہم شخصیات میں سفیر حمزہ طاہر،اعجاز بٹ صاحب،یحییٰ عبدالعزیز ،ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری،مظاہر السلام، خالدعبداللہ ڈاکٹر سعید اسلم،خبیب سعید بلوچ،حبیب رضابٹ شامل ہیں، اس افطار پارٹی کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب تھے۔

امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے دوردراز کے علاقوں سے آئے اور اس افطاری میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا،جماعت اسلامی ہر سال افطاری کا اہتمام کرتی ہے۔

ڈاکٹر سلیم مرزانے خطاب میں کہا ہمارا ملک ایسا ملک ہے کہ جب رمضان آتا ہے تو ہر چیز کے ریٹ زیادہ کردیئے جاتے ہیں باقی ممالک میں قیمتیں کم ہوجاتی ہیں،اس بابرکت موسم بہار کا مہینہ میں اللہ کو راضی رکھنا چاہیے، روزے رکھنے چاہیے پانچ وقت کی نماز اور نماز تراویح کو بھی باقائدگی سے ادا کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ہے اپنے آپ کو معاف کرانے کاہے،ہم سب کو اللہ کی راہ کو اپنانا چاہیے ،جب تک ہم قرآن و سنت پر عمل نہیں کرسکتے تب تک ہمارا ایمان خالی ہے ۔رمضان میں غریبوں یتیموں اور مستحق افراد کا بھی خیال رکھنا چاہیے ،افطاری کرانی چاہیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.