دینہ

عید کی آمد آمد، دینہ میں دوکانداروں نے اپنی دوکانیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لیں

دینہ: عید کی آمد آمد،دینہ میں دوکانداروں نے اپنی دوکانیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لیں، خریداری کے لئے آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ،خریداری کے دوران عورتوں بچوں کا بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا ،عوام کا احتجاج ،ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید قریب آتی جاتی ہے بازاروں میں عوام کا رش بڑھتا جاتا ہے عید کے کو قریب آتا دیکھ دوکانداروں نے بھی اپنی دوکانیں سڑکوں ،گزرنے والے راستوں اور فٹ پاتھوں پر سجا لی ہیں جس کی وجہ سے مین بازار ،منگلا روڈ ،ریلوے روڈ بند ہو کر رہ گئے ہیں۔
خریداری کے لئے آئی ہوئی عوام کا گزرنا بھی قبضہ مافیا کی وجہ سے محال ہو گیا ہے، رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال رکھی ہے جو بازار کے درمیان اپنی اپنی ریڑھیاں کھڑی کر کے سامان بیچتے نظر آتے ہیں اور آنے جانے والی عورتوں اور بچوں سے ٹکراتے ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے اپیل کی ہے کہ مین بازار کے دونوں اطراف سنگل لگائی جائے اور راستے کو ریڑھی بانوں و دیگر رکشہ وغیرہ کے لئے بند کیا جائے تاکہ عوام کو خریداری کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button