کیپٹن معظم علی شہید ہسپتال میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مریضوں کا علاج قابل تحسین ہے۔ سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ادارے میں ابتک ایک 1,44,681 او پی ڈی مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے، متعدد مریضوں کا مفت ڈائیلسز بھی کیا جا چکا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور کڈنی سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے حال احوال پوچھا انکو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال کرنل (ر) نیم میاں کو زبردست سراہا۔ اس موقع پر ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، میجر ملک یوسف ، ملک بدر،سماجی کارکن ملک محمد اصغر، رشید احمد اور دیگر موجود تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے جس سے اہل علاقہ مریض مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کی جانب سے ہسپتال کو100/96 رینک حاصل ہوا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹرکیپٹن معظّم علی شہید ہسپتال نے بتایا ہے کہ ادارے کے زیر اہتمام جہلم کی صاف پانی فراہم کرنے والا فلٹر بھی نسب کیا جا چکا ہے جہاں سے مقامی لوگوں کو صاف ستھرا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.