جہلماہم خبریں

کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

جہلم: ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد سیف انور جپہ منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سیکرٹری بورڈبرخونہ مجید،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں مجموئی طور پر 9 کیسز کی سماعت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی ، بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنیوالے 03 میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیس پراسکیوشن کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی ہے ، جبکہ ادویات کی فروخت کا کاروبار کرنیوالے4 ا فراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ، 2 کیس آیندہ اجلاس کے لئے ملتوی کیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button