جہلماہم خبریں

حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اورتبدیلی سب کوواضح نظر آئے گی۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتریگی اورتبدیلی سب کوواضح نظر آئیگی، ہم نے مل کر وطن عزیز کے عوام کی خدمت کرنی ہے، عوامی خدمت کے سفر میں جو کچھ ممکن ہو سکا وہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع سول لائن روڈ پر اخبار نوسیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اورہم نے جہلم سمیت چاروں تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں کوئی ایسا ترقیاتی کام جہلم میں نہیں کروایا گیا جو قابل ذکر ہو، ہمارے دور حکومت میں سول ہسپتال میں بستروں کا اضافہ ہوا، آئی سی یو بلاک بھی ہماری نظامت کے دور میں تعمیر ہوا، پچھلے 10 سالوں میں مختلف 2 سیاسی جماعتوں نے حکومت کی مگر صحت ، تعلیم جیسے شعبوں پر کسی نے توجہ نہیں دی ، جس کی وجہ سے دونوں شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری نظامت کے دور میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر 2 مشین محلہ میں سرکاری اراضی کو سکول کے صحن میں شامل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے مخالفین نے اقتدار میں آتے ہی جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لئے گرلز سکول کے صحن کو الگ کر دیا جس سے اہل محلہ کی بچیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، انشاء اللہ بہت جلد ضلع بھر میں دوبارہ تعمیر و ترقی کا آغاز ہوگا اور ایک مرتبہ پھر خوشحالی کا سفر جہلم کے شہریوں کی دہلیز کی طرف موڑ دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رابطے کے لئے میرے دروازے ضلع جہلم کے شہریوں کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ اپنے عوام کی خدمت کرکے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button