سول ہسپتال جہلم میں مریض کوبے ہوش کرنے والے ڈاکٹرکا انتظام نہ ہوسکا، درجنوں آپریشن التوا کا شکار

1

جہلم: سول ہسپتال میں آپریشن سے قبل مریض بے ہوش کرنے والے ڈاکٹرکا انتظام نہ ہوسکا، سوہاوہ سے ادھار ڈاکٹر لے کر سسٹم چلانے کی کوشش، درجنوں آپریشن التوا کا شکار، مریضوں کو سخت مشکلات ، صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد بھی سول ہسپتال کی اصلاح نہ کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم جوگزشتہ تین سال کے دوران نااہل اور غیر ذمہ دار انتظامیہ اور ایم ایس کے ہاتھوں تباہی و بربادی کی تصویر بن گیا اور علاج گاہ سے زیادہ یہاں بیماریاں بانٹنے کا مرکز ثابت ہو ا ، نئی حکومت آنے ، ایم ایس ، ڈی ایم ایس تبدیل ہونے کے باوجود درست نہ ہوسکا ہے۔

ہسپتال کے اندر عرصہ چھ ماہ سے مریضوں کو آپریشن سے قبل بے ہوش کرنے والے ڈاکٹر کی سیٹ خالی پڑی ہے اور محکمہ صحت کے نااہل افسران اس سیٹ پر کسی ڈاکٹر کو تعینات کرنے کی بجائے دیگر تحصیلوں کے ہسپتالوں سے ادھار ڈاکٹر لے کر کام چلارہے ہیں آج کل سوہاوہ سے ایک ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو من مرضی سے جہلم آتا ہے اور اس دوران کئی مریضوں خصوصا زچہ ، بچہ وارڈ میں خواتین کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ گائنی وارڈ میں متعدد بار آپریشن منسوخ کر دئیے جاتے ہیںاور ڈاکٹر کے آنے پر بھی ایک دو مریضوں کو بے ہوش کرکے ڈاکٹر چلا جاتا ہے اور باقی کو اگلے دن کا وقت دیا جاتا ہے۔

شہریوں کاکہناہے کہ بلند وبانگ دعووں کے ساتھ برسر اقتدار آنے والی صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی سول ہسپتال کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور ضلع کے واحد ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔

  1. Mohammad Naeem Talat کہتے ہیں

    Very sad.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.