جہلم

جہلم پریس کلب کے بانی معروف بزرگ صحافی بابا مظفر اقبال انصاری کی رسم قل ادا کر دی گئی

جہلم پریس کلب کے بانی معروف بزرگ صحافی بابا مظفر اقبال انصاری (مرحوم) کی رسم قل ادا کر دی گئی۔ سماجی، صحافی، شہری، مذہبی، کارروباری، تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے بانی معروف بزرگ صحافی بابا مظفر اقبال انصاری (مرحوم) کی رسم قل ان کی آبائی رہائش گاہ بلال ٹاؤن میں ادا کر دی گئی۔

دعائیہ تقریب میں شہر کی سماجی، صحافتی ، شہری ، مذہبی ، کارروباری، تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button