جہلم

محکمانہ غفلت، شہر بھر میں خطرناک جان لیوا زہر آلود رنگ والے پھلوں کی کھلے عام فروخت جاری

جہلم: محکمانہ غفلت، شہر بھر میں خطرناک جان لیوا زہر آلود رنگ والے پھلوں کی کھلے عام فروخت جاری ، شہری موزی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح کے علاقوں میں پھل فروشوں نے پھلوں کی سجاوٹ اور زیادہ مقدار میں پھل فروخت کرنے کے لئے شہر کے چوک، چوراہوں ،سڑکوں ، گلی محلوں میں ریڑھی بانوں نے آڑو ، خوبانی ،الیچی وغیرہ کو تیار حالت میں دکھانے کے لئے ان پر کیمیکل ملا سرخ رنگ چڑھا دیتے ہیں۔

بعض دکاندار گرما ، آڑو ، آم ،تربوز ، خربوزہ و غیرہ میں سکرین کے ٹیکے لگادیتے ہیں جن کے استعمال سے شہری موذی امراض میںمبتلا ہو رہے ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے پھلوں کو رنگ اور سکرین کے ٹیکے لگا کر شہریوں کو بے موت مارنے والے پھل فروشوں کیخلاف متعلقہ محکمہ سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button