جلالپور شریف

جلالپور شریف کے غریب کاشتکار بھائیوں کی زرعی زمین دریائے جہلم کے پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی

جلالپورشریف کے غریب کاشتکار بھائیوں کی زرعی زمین دریائے جہلم کے پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی ، رسول بیراج کا بندنہ ہونے کے باعث کاشتکار کی زمین دریا بردہوگئی، متاثرہ شخص کا وزیراعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے سرکاری زمین میں سے زمین الاٹ کرنے کا مطالبہ۔
تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف کے رہائشی کاشتکار وںنذر محمد ولد محمد خالد پسران محمد دین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی مالکیتی زیر کاشت زمین رسول بیراج دریائے جہلم کے کنارے بندنہ ہونے کیوجہ سے پانی کے بہاؤ میں بہہ چکی ہے۔
غریب کا شتکار بھائیوں کا کہنا ہے کہ ہماری مالی حالت بہت کمزور ہے ، زمین خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ، اسی زمین کی کاشتکاری سے ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے تھے، مہنگائی کے اس پرفتن دور میں ہمارے گھروں کا نظام بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔
متاثرہ بھائیوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ کمیشن کو حکم صادر کیا جائے کہ سرکاری زمین سے ہمیں بقدر گزارہ زمین الاٹ کی جائے تاکہ ہم اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھتے ہوئے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button