دینہاہم خبریں

موٹروے پولیس کی نااہلی و عدم دلچسپی، تیز رفتاری کے باعث روزانہ کی بنیاد پر مختلف حادثات پیش آنے لگے

دینہ: موٹر وے پولیس کی نااہلی و عدم دلچسپی کے باعث جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث روزانہ کی بنیاد پر مختلف حادثات پیش آنے لگے ، موٹر وے پولیس کے ذمہ داران شہری آبادیوں کے قریب قانون پر عملدرآمد کروانے کی بجائے ویران جگہوں پر ناکے لگا کر ٹارگٹ پورا کرنے میں مگن۔

گزشتہ روز جی ٹی روڈ مجاہد آباد پل پر پیش آنے والا حادثہ بھی موٹر وے پولیس کی عدم موجودگی ہے، موٹر سائیکل سوار فیملی جہلم میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کرکے واپس سرائے عالمگیر جارہے تھے کہ مجاہدآباد پل کے قریب تیز رفتار ویگن کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار اپنی فیملی سمیت ٹرک تلے آکر کچلے گئے جس سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثات کی بنیادی وجہ شہری علاقوں میں گاڑیوں کی تیز رفتاری ہے جسے کنٹرول کرنے کے لئے موٹر وے پولیس کے افسران و اہلکار شہری علاقوں میں چیکنگ کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں ، موٹر وے پولیس کے افسران واہلکار ویران علاقوں میں ناکے لگا کر اپنا ٹارگٹ پورا کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کیوجہ سے شہری آبادیوں کے قریب جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات ہونا معمول بن چکاہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم تا سوہاوہ جی ٹی روڈ پر فرض شناس ، ایماندار موٹر وے پولیس افسران و عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button