جہلم کے کئی علاقوں میں دودھ فروش منہ مانگے دام لینے لگے

0

جہلم: کئی علاقوں میں دودھ فروش منہ مانگے دام لینے لگے،عوامی حلقوں کا انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ، ایک کلو دودھ 100روپے تک فروخت کررہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے کئی علاقوں جادہ ،کالاگجراں،مجاہد آباد،مشین محلہ،بلال ٹاؤن اور اندرون شہر کئی دودھ فروشوں نے من مانی کرتے ہوئے سرکاری طورپر مقرر کیے گئے نرخوں کی بجائے اپنی من مرضی سے مہنگے داموں دودھ فروخت کررہے ہیں۔

سرکاری ریٹ 80روپے ہے جبکہ یہ دودھ فروش 100روپے فی کلو میں دودھ فروخت کرتے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور بدیانتی ہے جہلم شہر کے عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی کریں جو گرانفروشی کے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.