جہلم

پیپلز کلچرل ونگ کا تعزیتی اجلاس، فاروق سلطان کی ناگہانی وفات پر گہرت دکھ کا اظہار

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن کے دفتر میںپیپلز کلچرل ونگ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر کلچرل ونگ افتخار حسین کاظمی منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے ونگز اور صحافیوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں انفارمیشن آفس کے اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر فارو ق سلطان کی ناگہانی وفات پر گہرت دکھ کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں مرحوم کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
تعزیتی اجلاس میں سید افتخار کاظمی، ذیشان شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری کلچر ونگ، محمد اشتیاق پال ضلعی سیکرٹری اطلاعات، رخسانہ کوثر ضلعی صدر(خواتین) محترمہ ثریا عجائب جنرل سیکرٹری، حبیبہ شرافت،آصف زمان ڈار ضلعی کوارڈینیٹرجہلم، اظہر عباس عرف لالے شاہ ڈپٹی سیکرٹری تحصیل، مرزا انیس ، راؤ اسد اللہ راجپوت، ظفر کاظمی، فاروق یونس ڈار، جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ نذیراحمدڈاکٹر کوثر نائید انور رہنما پی پی پی ،مہر قیصر بی بی ایف، ملک خادم حسین ، سید مستفیض اقبال بخاری، لطف المنان، میاں اقبال بالی و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button