پنڈدادنخاناہم خبریں

جہلم اور پنڈدادنخان ہمارے تباہ حال گھر ، انکو سنوارنے کا کام بہت جلد شروع کر دیں گے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: نومنتخب ایم این اے 67 اور ایم پی اے پی پی 27 ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم اور پنڈدادنخان ہمارے تباہ حال گھر ہیں ان کو سنوارنے کا کام بہت جلد شروع کر دیں گے۔ جہلم کے عوام نے جس طرح پاکستان تحریک انصاف اور ہم پر پھر پور اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے اس کا مان رکھیں گے اب جہلم لاوارث نہیں رہا۔ جہلم کو ایک ماڈل ضلع بنا دیں گے اپنی عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا جہلم کو سنوارنے کا کام ایک سے دو ہفتے کے اندر شروع کر دیں گے، اپنے حلقے کو سنوارنے کا کام ہم اپنے حلقے کی صفائی سے شروع کر رہے ہیں، اس سلسلے میں میری ڈپٹی کمشنر جہلم سے بات ہو چکی ہے کہ صفائی کی اس مہم کے لیے جتنے پیسے اور مشینری درکار وہ بتائیں ہم ،مہیا کریں گے اس صفائی مہم کی ابتدا ء جہلم، پنڈدادنخان، کھیوڑہ، دھریالہ جالب اور پنن وال سے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد جہلم اور پنڈدادنخان کے لیے میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر ان پر کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔ ہم اپنی عوام کی محبتوں کا پاس رکھنا جانتے ہیں اور رکھیں، اپنی کارگرگی اور عوام کے تعاون سے جہلم کو پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ بنا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button