دینہ

وزارت سنبھالنے کے بعد فواد چوہدری کی آبائی علاقے آمد، ڈالروں کا ہار پہنایا گیا

دینہ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزارت سنبھالنے کے بعد آبائی علاقے آمد پر انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ عام انتخابات میں فواد چوہدری، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔فواد چوہدری نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے کے بعد فواد چوہدری 21 اگست کو پہلی بار ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے لدھڑ پہنچے۔آبائی علاقے پہنچنے پر فواد چوہدری کو مقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ڈیڑھ سو ڈالرز کا ہار پہنایا گیا۔

فواد چوہدری کی ڈالروں کا ہار پہنے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور بعض حلقوں کی جانب سے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button