درزیوں کی لوٹ مار عروج پر ، من مانے ریٹ وصول کرنے لگے، فی سوٹ ایک ہزار سے پندرہ سو سلائی مقرر

0

جہلم: درزیوں کی لوٹ مار عروج پر ، من مانے ریٹ وصول کرنے لگے، فی سوٹ ایک ہزار سے پندرہ سو سلائی مقرر، ماہانہ لاکھوں کمانے والے ٹیکس نیٹ سے بھی باہر۔

جہلم شہر میں عید الفطر کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں درزی حضرات نے بھی لوٹ مار کا سلسلہ اسی طرح بڑھا دیا ہے، شہر اور گرد ونواح میں فی سوٹ سلائی ایک ہزار سے پندرہ سو روپے وصول کی جارہی ہے۔

فیشنی سوٹ سلوانے پر یہ ریٹ دو ہزار تک پہنچ جاتا ہے جبکہ کئی ایک درزیوںنے ریٹ بڑھانے کی خاطر ابھی سے بکنگ بند ہے کے بورڈ لگا دئیے ہیںاور شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیگر کاروباری حضرات پر تو ایف بی آر کی ٹیمیں آئے روز چیکنگ اور ٹیکس وصولی میں مصروف رہتی ہیں لیکن شہر کے درزیوں پر کوئی ٹیکس نہیں، بعض درزی تو کروڑ پتی بن چکے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ سے بالکل باہر ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کا پرائس کنٹرول پر کوئی کام نہیں ہور ہا، درزی لوگوں کو لوٹ رہے ہیں لیکن ان کی نہ کوئی ریٹ لسٹ ہے نہ حساب کتاب،شہریوں نے کپڑے سلائی کے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.