جہلم

جہلم میں سکرین سے تیار شدہ برف کے گولوں، قلفیوں کی فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم: شہر و گردونواح میں سکرین سے تیار شدہ برف کے گولوں ،قلفیوں کی فروخت دھڑلے سے جاری۔صوفی کی قلفی ،کراچی قلفی اورملتانی قلفی کے نام پر شہر و جی ٹی روڈ پر قلفیوں و برف گولوں کی فروخت جاری۔ معصوم بچے گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی۔ شہریوں کاڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اندرون شہر کے گلیوں اور بازاروں میں سر عام مضر صحت برف کے گولوں ،غیر معیاری قلفیوں کی ریڑھیاں سارا دن بیماریاں فروخت کرتی نظرآتی ہیں گولہ فروش شربت میں چینی کی بجائے سکرین استعمال کرکے مہنگے داموں برف گولے فروخت کرکے شہریوں میں موت بانٹنے میں مصروف ہیں۔

جہلم شہر کے مختلف مقامات پر صوفی کی قلفی ،کراچی قلفی ،ملتانی قلفی اور دیگر ناموں کی مضر صحت قلفیوں و برف گولوں کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے استعمال سے شہری ،بچے گلے خراب اور کالی کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوگئے جبکہ مذکورہ دکاندار مہنگے داموں قلفیاں و برف گولے فروخت کرکے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button