جہلم میں زائد المیعاد مشروبات اور آئس کریم کی فروخت، بچے اور شہری گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

0

جہلم: ضلع بھر میں زائد المیعاد مشروبات اور ناقص اجزاء سے تیارکردہ آئس کریم کی فروخت جاری، بچے، شہری گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر کے شہری و دیہاتی علاقوں میں معروف مشروب ساز کمپنیوں کی زائد المیعاد بوتلوں اور جوس کے ساتھ ساتھ مضر صحت آئس کریم فروخت کرنے کا عمل جاری ہے۔

مشروب ساز کمپنیوں کے مقر رکئے گئے ڈیلروں کے پاس ہزاروں کی تعداد میں زائد المیعاد بوتلیں اور جوسسز کا سٹاک موجود ہے جن کو گاڑیوں میں لوڈ کرکے بلا خوف و خطر دکانداروں کو سپلائی کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناؤنا دھندہ کیا جا رہا ہے۔

ضلع بھر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے زائد المیعاد مشروبات و آئس کریم کی فروخت پر احتجاج کرتے ہوئے اس کے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.