ڈی پی او جہلم نے مختلف تھانوں چوکیات کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے مختلف تھا نوں چوکیات کے ایس ایچ اوز،تبدیل کر دیئے

پولیس لائن میں تقرری کے منتظر انسپکٹر اشتیاق احمد کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن، انسپکٹر نواز احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ دینہ ، انسپکٹر طارق محمود کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ تعینات کر دیا گیا۔

انسپکٹر چوہدری اکرم گوندل کو دینہ سے تبادلہ کر کے ایس ایچ اوتھانہ ڈومیلی، ایس ایچ اوسب انسپکٹر مرزا وقاص کو تھانہ سول لائن سے جنرل ڈیوٹی تھانہ دینہ ، ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سب انسپکٹر عمران کو ڈومیلی سے تبدیل کرکے انچارج پولیس چوکی دینہ تعینات کر دیا گیا۔

انچارج چوکی سٹی دینہ میں تعینات سب انسپکٹر طارق محمود کو جنرل ڈیوٹی تھانہ ڈومیلی تعینات کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.