جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گیرا تنگ، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

0

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی ہدایت پر ضلع جہلم پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گیرا تنگ کر دیا، 15 ملزمان گرفتار، 6 پسٹل، 2بندوقیں،1کلو430گرام چرس،35لیٹر شراب برآمد ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم عمر سلطان سے بندوق 12بور معہ 3روند کارتوس،ملزم جہانگیر سے 12بور بندوق معہ 2کارتوس،تھانہ دینہ پولیس نے ملزم توقیر سے پسٹل 30بور ،تھانہ سوہاوہ پولیس نے ملزم زبیر خان سے پسٹل 30بور معہ 2روند ،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم طارق سے پسٹل 30بور معہ 2روند برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیااور مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم قیصر عباس سے پسٹل 30بور معہ 4روند ،تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم امیر خان سے 120گرام چرس،ملزم شیر خان سے 210گرام چرس، ملزم ریاض حنیف سے 120گرام چرس ، ملزم افتخار احمد سے 5لیٹر شراب ،ملزم مزمل عباس سے 5لیٹر شراب ،ملزم محمد ریاض سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیااور مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم ندیم اقبال سے 140گرام چرس، ملزم محمد اقبال سے 140گرام چرس،ملزم عبدالرشیدسے 130گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کار لئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.