ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قتل میں ملوث گھر کی ملازمہ نکلی

0

دینہ: گھر کا بیدی لنکا ڈھائے، ڈیڑھ ماہ قبل دوران ڈکیتی قتل ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قتل میں ملوث گھر کی ملازمہ نکلی، ملازمہ سمیت 2 افراد گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ دینہ کے علاقہ کھوکھراں میں ڈیڑھ ماہ قبل ڈکیتی کے دوران قتل ہونے وآلے برطانوی شہری طالب حسین شاہ ولد خادم حسین شاہ کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کی نگرانی میں حصوصی ٹیم تشکیل دے کر پولیس نے گھر کی ملازمہ فرزانہ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے آلہ قتل بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل برطانیہ سے پاکستان انے والے طالب علم شاہ کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا، شک کی بنا پر ملازمہ فرزانہ کو حراست میں لیا گیا جس نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے تمام حقائق سے پولیس کا آگاہ کردیا جس کے بعد ڈکیت اورنگزیب کو پولیس نے جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کی تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.