ڈومیلی

منی بجٹ؛ قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کیلئے ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ سے بھی لیگی قافلے کی شرکت

ڈومیلی: قومی اسمبلی اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ ن کی جانب سے احتجاجی کال پر پنجاب بھرسے قافلوں کی شرکت کی جس میں جہلم، چکوال، گوجرخان، دینہ، سوہاوہ، گجرات، کھاریاں سمیت دیگر شہروں سے ارکان و کارکنان کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اسی طرح بڑاگواہ سے بھی ایک قافلے نے مہنگائی کیخلاف احتجاج میں شرکت کی جس کی قیادت راجہ محسن کیانی،راجہ واجدکیانی اور راجہ قیصرکیانی نے کی، ان کے ہمراہ ارکان و کارکنان بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سمیت دیگر نے احتجاج ریلی میں خطاب کیا اور حکومت پر تنقید کے تیر چلائے۔ مہنگائی اور غریب عوام پر لگائے گئے ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button