جہلم

جشن عید میلادالنبی ﷺ؛ مسجد اللہ والی مجاہدہ آبا میں مجاہد ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ کا انعقاد

جہلم (نعیم اختر بھٹی ) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مسجد اللہ والی مجاہدہ آبا میں مجاہد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔

جلسہ میں علامہ مولانا محمد خالد مصطفائی (ادارۃ مصطفٰی گجرات) نے بہت ہی خوبصورت اندازمیں میلاد منانے اور سیرت ﷺ اپنانے پر بیان کیا جبکہ نقابت بلال احمد خان قادری اور خوبصورت انداز میں نعت شریف پیش کرنے کا شرف شاہ زیب قادری، قاسم ضیاء فاروقی اور ڈنمارک سے آئے نعت خواں فضل الرحمٰن خان کو حاصل ہوا۔

مہمان خصوصی حاجی زاہد حسین بٹ، راجہ جہانزیب نذیر اور علی عباس بھٹہ نے جنھوں نے اپنے والد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی اور ایک خوش نصیب کو اپنی طرف سے عمرہ کا ٹکٹ دیا اور اگلے سال کے لیے بھی عمرہ کے ٹکٹ کا اعلان بھی کیا۔

مہمان گرامی میں ٹھیکیدار الحاج عزیز احمد چوہدری، شیخ محمد سلیم، بلال رحمان، ارسلان صابر گولڑوی تھے، جلسہ میں مجاہدہ آبا کے علاوہ شہر بھر سے عشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

آخر میں قراندازی کی گئی جس میں عمرہ کا ٹکٹ ذیشان ارشد مشین محلہ نمبر 3 سے تعلق رکھنے والے کا نام آیا جبکہ اس کے ساتھ 15 قر ان پاک کے تحائف دئیے گئے، مجاہد ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مجاہدہ آبا د کی گلیوں کو سجاوٹ پر بھی خصوصی انعامات بھی دئیے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button