چونگی نمبر پانچ مرزا آباد جہلم سے ملوٹ تک روہتاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل

0

جہلم: چونگی نمبر پانچ مرزا آباد سے ملوٹ تک روہتاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل،کوئی پرسان حال نہیں، روڈ میں جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں ہیوی ٹریفک پر پابندی سے کم ازکم دن کے اوقات میں تو علاقہ مکینوں کو ریلیف ملا ہے ان ہیوی ڈمپرز کی وجہ سے روہتاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے روہتاس روڈ پر صبح سات سے شام سات بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے نہ صرف حادثات میں کمی ہوئی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئی ہے۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پروونشل ہائی وے کے ذمہ دارانہ کو احکامات جاری کریں کہ وہ جہلم کی مصروف ترین شاہراہ روہتاس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے تعمیراتی کام جلدازجلد شروع کریں تاکہ اہل علاقہ کواس پریشانی سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.