جہلم

جہلم کے علاقہ سعیلہ میں انجمن محبان ِمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس نکالا گیا

جہلم کے نواحی علاقہ سعیلہ میں پچھلے گیارہ سالوں کی طرح امسال بھی ماہ ربیع الاوّل میں انجمن محبان ِمحمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں انجمن محبان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارکنان سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلوس میں شامل شرکاء گلی محلوں کے راستوںمیں درود پاک کا ورد کرتے رہے اور ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گلہائے عقیدت پیش کرتے رہے۔

انجمن محبان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذمہ داران اویس اکرم، منیر قادری، فیض الرسول اور ملک نعمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کی طرح آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

جامع مسجد غوثیہ سعیلہ سے شروع ہونے والا مشعل بردار جلوس اپنے مقر رہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد بابا روڈے شاہ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button