جہلم

ساداتِ کرام کے اتحاد کیلئے عنقریب تنظیم سازی کا آغاز کر رہے ہیں۔ سید طالب حسین

جہلم: کونسل سادات پاکستان ، ساداتِ کرام کے اتحاد کے لئے عنقریب تنظیم سازی کا آغاز کر رہی ہے جس میں ملک بھر بشمول آزادکشمیر سے سادات کرام کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہاہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر کونسل سادات پاکستان سید طالب حسین نقوی نے یو کے سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا مقصد سادات برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ سادات کے حقوق کی بالادستی کے لئے کام کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم میں شامل ہر معزز رکن کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائیگا، غریب سادات کی مدد کے لئے ’’ ہیلپ کمیٹی ‘‘ تشکیل دی جائیگی جو بچیوں کی شادیوں کے حوالے سے اخراجات پر کام کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button