جہلم

جہلم پولیس میں درجنوں تبادلے، سابق سیکورٹی آفیسر چوہدری افضل پرسنل سٹاف آفیسر ٹو ڈی پی او تعینات

جہلم: ڈ ی پی او جہلم کے حکم پر ضلعی پولیس میں درجنوں تبادلے، سابق سیکورٹی آفیسر چوہدری افضل کو پرسنل سٹاف آفیسر ٹو ڈی پی او تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کے حکم پر ضلعی پولیس کے متعدد محرران اور آفیسرز کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، ڈی پی او آفس ذرائع کے مطابق سابق سیکورٹی آفیسر سب انسپکٹر چوہدری افضل کو ڈی پی او کا پرسنل سٹاف آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے سب انسپکٹر چوہدری اشفاق کو کھیوڑہ چوکی سے چوکی کالاگوجراں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔

سب انسپکٹر تصدق علی کو تھانہ پی ڈی خان سے انچارج چوکی کھیوڑہ، سب انسپکٹر محمد عمران کو چوکی انچارج دینہ، عاطف شریف کو محرر تھانہ للہ، ہیڈ کانسٹیبل اظہر محرر سٹی چوکی دینہ، عاطف سہیل محرر سٹی چوکی پی ڈی خان، ستار احمد محرر تھانہ سول لائن، عمر گلزار محرر تھانہ سوہاوہ، صدام حسین محرر تھانہ ڈومیلی، نذیر احمد محرر تھانہ پی ڈی خان تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

ڈی پی او آفس ذرائع کے مطابق پولیس افسران کی کارکردگی بہتر بنانے اور جرائم پر کنٹرول کیلئے مخصوص مدت کے بعد تبادلے ناگزیر ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button