پنڈدادنخان

سروبہ کے قریب اندھیرے کے باعث کار مٹی کے ڈھیر میں دھنس گئی، ایک شخص زخمی

پنڈدادنخان: سروبہ کے قریب مین روڈ پر مٹی کا ڈھیر لگا کر ہائی وے لمبی تان کر سو گیا، سروبہ کے قریب اندھیرے کے باعث کار مٹی کے ڈھیر میں دھنس گئی، ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے کی غفلت اور لاپروہی سے للِہ خوشاب روڈ پر سروبہ کے قریب خستہ حال پل کی مرمت کے لیے میں روڈ پر مٹی کا ڈھیر لگایا گیا تھا جس کو آج کئی ہفتے گزار گئے مگر ڈھیر ابھی تک ویسے کا ویسا ہی ہے جس کے باعث آنے جانے والی ٹریفک اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مٹی کا ڈھیر مین سڑک کے درمیان میں لگا دیا گیا جس کی وجہ سے اندھیرے کے باعث کار مٹی کے ڈھیر پر چڑھ گئی جس سے ایک شخص معمولی زخمی ہو گا۔

سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہائی وے کی نااہلی کے باعث کسی وقت بھی حادثہ پیش آیا سکتا ہے، مٹی کے ڈھیر کو فوری طور پر سڑک کے درمیان سے ہٹوایا جائے اور پل کو ٹریفک کیلئے کھول جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button