جہلماہم خبریں

ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کیلئے 150 ملین روپے کی مزید سکیمیں شامل کی جا رہی ہیں، سیف انور جپہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے 150 ملین روپے کی مزید سکیمیں شامل کی جا رہی ہیں جس کے تحت ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور گالیاں اور نالیاں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانے کے منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ قریب 89 ملین روپے روڈ ڈویلپمنٹ اور 61 ملین روپے سے پبلک ہیلتھ کے پروجیکٹس پر کام کرنے کے لئے منظوری دی گئی ہے ۔ اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایکسین بلڈنگ، ہائی وے ، پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران موجود تھے ۔
ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ان کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button