جہلم

جہلم میں صفائی کا ناقص انتظام ،مچھروں کی افزائش میں اضافہ ،شہری پر یشان

جہلم: صفائی کا ناقص انتظام، مچھروں کی افزائش میں اضافہ ،شہری پر یشان ، مختلف علاقوں میں قائم کچرہ کنڈی کئی کئی دن تک نہیں اٹھایاجاتا، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ایک طرف کوروناوائرس کاخوف طاری ہے تو دوسری جانب شہری صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مچھروں مکھیوںکی افزائش میں اضافہ سے شدید پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔
ملک بھرکی طرح جہلم کے شہریوں میں بھی کوروناوائرس کاخوف طاری ہے اورشہری کوروناوائرس کے بچاؤکیلئے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق شہرمیں کاروباری مراکز بندہیں جبکہ میڈیکل سٹورز،دودھ دہی،سبزی اورکریانہ مرچنٹس ، پٹرول پمپس شہریوں کی سہولیات کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اندرون شہر کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر نظرآتے ہیں ، کچہرا کنڈی نہ اٹھانے کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں، اب کوڑا کرکٹ سے مچھروں کی فوج تیار ہو کر روزانہ شہریوں پر حملہ آور ہو رہی ہے جس سے شہریوں سمیت معصوم بچے ملیریا، ٹائیفائیڈ ، ڈائریا جیسے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جگہ جگہ لگے کوڑاکرکٹ کے ڈھیروں اور کچرا کنڈی سے روزانہ کی بنیادپر میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکروں کو کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں رہ کر بیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button