کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز

0

پنڈدادنخان: ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے، بھارت زیادہ دیر تک طاقت کے بل بوطے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا، مظلوم کشمیری عوام پچھلی سات دہائیوں سے بھارت کی جانب سے بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظالمانہ تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان احمد فراز نے میونسپل کمیٹی ہال میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر سیمینار اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عدیل عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ بھارت کی مودی حکومت اور مغربی ممالک کے نا خداؤں نے غریب اور نہتے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنا اپنا مشغلہ بنا لیا ہے، مودی حکومت نے کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حکیم سید اختر بخاری (ستارہ سماج) نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی افادیت کھو چکا ہے جو اقوام متحدہ اپنے منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرا سکے وہ اقوام کو کیا متحد رکھے گا دنیا میں جہاں بھی ظلم ہوتا ہے وہاں صرف مسلمانوں پر ہی ظلم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ہو افغانستان ہو محکوم اور مظلوم فلسطین ہو برما ہو یا چیچنیا ہو عرق ہو یا شام ہر جگہ طاقت کے نشہ میں دھت مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکہ مسلمانوں کے قتل عام پیش پیش نظر آتے ہیں مگر افسوس صد افسوس اتنا ہونے کے باوجود بھی مسلم ممالک کے حکمران خواب و خرگوش سے بیدار ہونا پسند نہیں کر رہے اور غیر مسلم طاقتیں طاقت کے نشہ میں دھت ہو کر مظلوم مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں۔

ڈی ایس پی چوہدری محمد افتخار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے، یوم یکجہتی سیمینار میں چیئر مین میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان ملک محمد محسن میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے ذمہ دار افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.