کالم و مضامین

للِہ تا جہلم روڈ؛ ایک اور وعدہ ایفاء، شکریہ فواد چوہدری

تحریر: محمد شہباز بٹ

عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ سیاستدان الیکشن میں ووٹ کے حصول کے لیے جب عوام کے پاس آتے ہیں تو بے شمار وعدے کیے جاتے ہیں لیکن الیکشن جیتنے کے بعد اکثر منتخب نمائندے یہ وعدے پورے نہیں کر پاتے یا پھر ان میں اتنی اہلیت یا قابلیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنی اعلی قیادت سے اپنے حلقے کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے بات کر سکیں ان سے فنڈز مانگ سکیں اور پھر وعدے پورے نہ ہونے پر وہ عوام سے منہ چھپاتے اور کتراتے ہیں۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے 2018کے الیکشن میں عوام سے ہر جلسے ہر میٹنگ میں یہ کہا تھا کہ ہمارے ضلع سے وفاق کو سالانہ اربوں کا ٹیکس وفاق کو جا رہا ہے لیکن اسکا ایک فی صد بھی ہمارے ضلع کو نہیں مل رہا اگر اللہ نے موقع دیا عوام نے منتخب کیا تو ہم اپنا حق لے کے رہیں گے۔

انہوں نے جلالپور نہر، للَہ جہلم سڑک کی تعمیر،اسکولوں کی اپ گریڈیشن،اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی پورا کرنے جیسے وعدے کیے انہوں نے نعرہ لگایا "ساڈا حق ایتھے رکھ ” الیکشن میں حلقہ این اے 67کی عوام نے فواد چوہدری کی باتوں ان کے وعدوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منتخب کیا، وہ وفاقی وزیر بنے اور پھر وعدوں کی تکمیل کا آغاز ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تحصیل پنڈدادنخان، علاقہ بائی دیس، گھرمالہ، مونن، دارا پور، چوٹالہ، سنگھوئی، کوٹلہ فقیر اور دیگر علاقوں میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ گیا۔

ایک طرف فیصل فرید چوہدری تو دوسری طرف چیف کو آرڈینیٹر چوہدری فراز حسین اپنے بڑے بھائی کی قیادت میں نہ صرف حلقے کی عوام کے دکھ درد اور خوشی غمی میں شریک ہوئے بلکہ عوام کے ساتھ سیاسی نہیں دل کے رشتے جوڑے اور پھر عوام کے دلوں پر راج کرنے لگےکیوں نہ راج کرتے، اس سے پہلے کسی نے اس حلقے میں وعدے ایفاء نہ کیے کوئی اس حلقے کی غیور عوام کی آواز نہ بن سکا۔

کسی نے اس سے قبل اسمبلی میں کھڑے ہوکر شہیدوں اور غازیوں کا کر نہ کیا اور نہ ہی شہید کے ذکر پر کبھی کسی منتخب نمائندے کے فواد چوہدری کی طرح اسمبلی فلور پر آنکھوں سے آنسو گرے، نہ ہی کبھی کسی نے فواد چوہدری کی طرح مسئلہ کشمیر کو بیان کیا، بات ترقیاتی کاموں اور وعدوں کی تکمیل کی ہو رہی تھی تو سب نے دیکھا فواد چوہدری نے وہ وعدے بھی پودے کر دئیے جس کا انہوں نے وعدہ بھی نہ کیا، وہ فنڈز نہیں لائے بلکہ فنڈز کے انبار لگا دئیے۔

ایسے حالات میں جب ملکی خزانہ خالی،کورونا وبا کے باعث ہر ملک متاثرہے،ایسے کھٹن حالات میں بھی فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان اور حکومت پنجاب سے 43ارب روپے کی لاگت سے 11 سالہ پرانا جلالپور نہر کا منصوبہ نہ صرف منظور کروایا بلکہ شروع بھی کروایا جسکا کام تیزی سے جاری ہے،،سب نے دیکھا فواد چوہدری روہتاس روڈ نہ صرف منظور کروائی بلکہ اسکو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

سب نے دیکھا فواد چوہدری نے علاقہ تھل، کھیوڑہ، علاقہ جالپ، یونین یونسل داراپور، نکہ، ناڑا، خلاص پور، داراپور، خورد چوٹالہ، گھرمالہ، مونن، سعیلہ میں اربوں روپے سے سڑکیں تعمیر کروائیں، ضلع بھر میں 125سے زائد اسکولوں کو اپ گریڈ کروایا اور پھر سب نے دیکھا اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی کو نہ صرف پورا کروایا بلکہ مفت علاج کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے۔

فواد چوہدری کی قیادت میں بلا تفریق بجلی کے منصوبے شروع ہوئے عوام جانتے ہیں ضلع بھر میں کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سیکڑوں نئے پول نصب ہوئے اور علاقہ بائی، سنگھوئی،چوٹالہ میں بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے نوگراں کے قریب نیا گرڈ اسٹیشن بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

پنڈدادنخان میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا مسئلہ بھی حل ہوئے اور سب سے بڑھ کر تاریخی اور تفریح مقامات کی بحالی کے کاموں کا بھی آغاز ہوا،وزیر اعظم ایک نہیں چار بار جہلم آئے۔ للّٰہ جہلم روڈ این اے67اور جہلم کے باسیوں کادرینہ مطالبہ اور بھیانک خواب تھا۔

کچھ ناعاقبت اندیشوں نے طرح طرح کی باتیں کیں اور ایسے شگوفے چھوڑے جیسے یہ مسئلہ حل ہی نہیں ہو گا اور یہ روڈ بن ہی نہیں پائے گا،خود ساختہ ان پڑھ جاہل بھی فلاسفر بن کر سوشل میڈیا پر من گھڑت بے بنیاد تجزیئے،تبصرے کرتے دکھائی دئیے اور پھر سب نے دیکھا وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نہ صرف للّٰہ جہلم روڈ کے لیے سولہ ارب روپے منظور کروائے بلکہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے اس منصوبے کا افتتاح بھی کروایا،یہ منصوبہ بھی نہر کے منصوبے کی طرح گیم چینجر ثابت ہو گا، سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، علاقے کی خوبصورتی تعمیروترقی میں اضافہ ہوگا۔

یہ ثابت ہوا کہ فرزند جہلم فواد چوہدری نے عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کرکے عوامی نمائندگی کا صحیح معنوں میں حق ادا کیا، فواد چوہدری نے تو جہلم کی عوام کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا اور فرزند جہلم ہونے کا حق ادا کیا اب جہلم کی عوام کا بھی فرض ہے، فواد چوہدری کو مضبوط سے مضبوط بنائیں تاکہ حلقہ این اے 67اور جہلم کی ترقی کا یہ سفر چلتا رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button