ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم کی ڈومیلی میں کھلی کچہری، عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے

عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ سیف انور جپہ، سید حماد عابد

0

ڈومیلی: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی میں کھلی کچہری لگائی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ کھلی کچہری تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے موقع پر سائیلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر محکمہ پولیس ، ریوینیو ، پبلک ہیلتھ، ہیلتھ ایجوکیشن اور میونسپل کمیٹی کے بارے تھیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران اور ایس ایچ اوزکے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں،اس ضمن میں ضلع بھر کے 11تھانوں میں ایس ایچ اوز دن تین تا پانچ بجے تک تھانوں میں موجود ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے موقع پر متعدد سائلین کی درخواستوں پر حل کروانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ ذوالفقار احمد،ڈی ایس پی سوہاوہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائندہ لائیوسٹاک، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے تمام پولیس افسران میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،ڈی سی سیف انور جپہ کاپاکستان سٹیزن پورٹل پر ہفتہ وار اجلاس بھی جاری ہے جس میں دیگر شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح پرکھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے ۔ ڈی سی جہلم اور ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ عوام الناس کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.