موسم سرما کی دوسری بارش نے آئیسکو پنڈدادنخان کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

0

کھیوڑہ: موسم سرما کی دوسری بارش نے آئیسکو پنڈدادنخان کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا،کھیوڑہ شہر میں بوندا باندی کے ساتھ بجلی غائب،علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا،ناقص مینجمنٹ اور بوسیدہ نظام کی وجہ سے کھیوڑہ سمیت تحصیل بھر میں بجلی کی ترسیل کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔اصلاح احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کی سرماکی دوسری بارش کھیوڑہ شہر کی عوام کے زحمت بن گئی ،بارش کے شروع ہوتے ہی پورا شہر اندھیرے میں غرق ہوگیاتمام رات اور اگلے پورے دن بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی ،سب ڈویژن پنڈدادنخان میں بجلی کی ترسیل کا نظام انتہائی بوسیدہ ہو چکا ہے۔

موسم گرما میں عوام کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ تو ایک طرف اب تو موسم سرما میں بھی بجلی میسر نہیں ہوتی ،چھوٹے چھوٹے فالٹ کو دور کرنے کے لئے کئی کئی گھنٹے بجلی کی سپلائی منقطع رہتی ہے ،عملہ کی کمی اور انہیں دستیاب سہولیات کی عدم دستیابی ایک الگ مسئلہ ہے جبکہ ناقص مینجمنٹ اور کام پرانے اور روایتی طریقوں سے چھوٹے چھوٹے کاموں میں کئی کئی صرف ہوجاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.