کھیوڑہ میں سوئی نادرن گیس انتظامیہ نے گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کے نام پر گلیاں تباہ کر دیں

0

کھیوڑہ میں محکمہ سوئی نادرن گیس کے افسران کی مبینہ ملی بھگت اور غفلت لاپروائی سے گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کے نام پر گلیاں تباہ کرنے کا کام تیزی سے جاری ، ٹھیکیدار کی لیبر گلیوں کو کھود کرپانی کے بلدیہ کے کنکشنوں کے پائپوں کو شدید نقصان پہنچاکر اور اکھاڑی گئی اینٹیں پھینک کر غائب جبکہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر میں مختلف گلی محلوں میں گیس کی نئی پائپ لائنیں بچھائی جارہی ہیں جس میں محکمہ سوئی نادرن گیس کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھکیدار کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جوکہ لاکھوں روپے سے بنی ہوئی پکی گلیوں اور نالوں کی پلیوں کو توڑ کر حکومت پنجاب کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں ٹھیکے پر لگی لیبر بنی بنائی گلیاں توڑ کر پائپ لائن بچھا کر اپنا کام مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ چیک اینڈ بیلنس کانظام نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال بھی جب ٹھیکدار نے گیس پائپ لائن بچھانے کا کام لیا تھا تو پائپوں کو کنکش دیے بغیر ہی سروس شروع کر دی تھی جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور اہل محلہ کا نقصان بھی ہوا تھا جس کی ذمہداری نہ تو محکمہ سوئی نادرن گیس کے ایریا افسران لینے کو تیار تھے اور نہ ہی ٹھیکدار۔

اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران اور ٹھیکدار کے خلاف انکوائری عمل میں لائی جائے اور ایگریمنٹ کے مطابق کام پر عملدرامد کروایا جائے اور توڑی گئی گلیوں نالیوں اور پلیوں کو محکمہ سوئی گیس سے فوری مرمت کروا جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.