جہلم

ڈی پی او جہلم کا سود خوروں کے خلاف ایکشن، ڈی پی او آفس میں سود خوروں کیخلاف سیل قائم

جہلم:ڈی پی او جہلم کا سود خوروں کے خلاف ایکشن، ڈی پی او آفس میں سود خوروں کیخلاف سیل قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشاہدہ میں آیا ہے کہ غریب لوگ اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے قرض لیتے ہیں جس پر ان کو لی گئی رقم سے زیادہ رقم واپس کرنی ہوتی ہے ۔وہ پوری زندگی سود کی چکی میں پستے رہتے ہیں جس سے پریشان ہو کر اخلاقی برائیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں، خود کشی یا اپنے خاندان کو بھی مار دیتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ان اخلاقی برائیوں کے خاتمے کے لیے سود خوروں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم میں مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا ہے ۔

یہ مانیٹرنگ سیل عوام الناس کو سود خوروں کی طرف سے تنگ کرنے اور ان کو بلیک میلنگ کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا۔ مانیٹرنگ سیل کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر اللہ دتہ ہوں گے جو سود خوروں کے خلاف شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سود خوروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button