جہلماہم خبریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کا 102اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد کو جرمانے

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنا مشن صحت مند پنجاب کو جاری رکھتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم او ر اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی سربرا ہی میں جہلم اور اس کے گردونواح کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران راٹھیاں جہلم میں موجود آدم جی ریسٹورنٹ کو صفائی اور حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات،کچن میں انتہائی کم روشنی،ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی بغیر کام کرنے،فریزر سٹوریج میں گندگی،کاؤنٹر میں معیاد التاریخ برگربن کی موجودگی،کوکنگ آئل میں حشرات کی موجودگی،غذائی اشیاء کو پاؤں کی سطح میں رکھنے، حشرات کی روک تھام کا کوئی انتظام نہ ہونے اور کوڑہ دان کو بغیر ڈھکے رکھنے کی بنا پر10000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیااور معیاد التاریخ برگر بن کے 60 ٹکڑو ں کو تلف کر دیا گیا۔

کالا گجراں جہلم میں موجود گورمے ہجویری فوڈ کو غذائی اشیاء پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے،فریزر سٹوریج کی انتہائی بری حالت،غذائی اشیاء کے پہلے آنے او ر پہلے جانے والے طریقہ کار پر کوئی عمل درآمد نہ ہونے،گلی سڑی اورخراب سبزی کو استعمال کرنے، خریدی ہوئی غذائی اشیاء کا کوئی ریکارڈ نہ ہونے اور غذائی اشیاء پر مکمل لیبل ہونے کی بنا پر10000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔جی روڈ جہلم میں موجود البلال ہوٹل کواحاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات،معیادالتاریخ غذائی اشیاء کی موجودگی،فریزر سٹوریج میں غذائی اشیا ء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے اورکچن کے روشن دان میں لگے پنکھے میں گرد وغبار ہونے کی بنا پر13000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

جی ٹی روڈ جہلم میں موجود شیراز ہوٹل کوملازمین کی ذاتی صفائی کے ناقص انتظامات،ہیرنیٹ اور اپرن کے بغیر کام کرنے، ملازمین کے بڑھے ہوئے ناخن،ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی بغیر کام کرنے،غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،انسکٹ کلر فعال نہ ہونے، برتنوں میں حشرات کی موجودگی،کچن کا احاطہ بالکل کھلا ہونے اور مناسب کوڑہ دان نہ ہونے کی بنا پر 3000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔جی ٹی روڈ جہلم میں موجود چکن کوٹیج کوگلی سڑی اور خراب سبزی کی فریزر میں موجودگی، فریزر سٹوریج میں غذائی اشیاء کو ڈھانپ کے نہ رکھنے،غذائی اشیاء پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے اور غذائی اشیاء والے سٹور میں گندگی ہونے کی بنا پر 6000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ریلوے روڈ نزد شاندار چوک جہلم میں موجود سویٹ پیلس کومٹھائی والے ٹریز پر تیاری اور ختم ہونے والی تاریخوں کے نہ ہونے،خراب کیلوں کو استعمال کرنے اور موقع پر کیے جانے والا کھویا کے ٹیسٹ میں ملاوٹ ثابت ہونے کی بنا پر 6000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور 5کلوگرام ملاوٹی کھویا کو تلف کر دیا گیا۔اور ڈومیلی بازار سوہاوہ میں موجود راجہ کریانہ سٹور کومعیاد التاریخ غذائی اشیاء کے ملنے، معیاد التاریخ غذائی اشیاء رکھنے کے لیے علیحدہ ڈبہ نہ ہونے اورغذائی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے کی بنا پر 2000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیااور شان سوپ مصالہ انسٹنٹ نوڈلز 40گرام کے 25پیکٹ کو تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیموںنے102اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فوڈ یونٹس کو 50000روپے کے جرمانے،26فوڈ یونٹس کو اصلاحی نوٹس ،8فوڈ یونٹس کا لائسنس اپلائی،29فوڈ یونٹس کے لائسنس کی تصدیق، 5فوڈ یونٹس کو لائسنس نہ بنوانے پر نوٹس اور25فوڈ یونٹس کو زبانی ہدایت جاری کی گئیںکی غیر معیاری اشیاء خوردونوش جن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پابندی عائد ہے اسے فروخت نہ کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button